وائرل ویڈیو؛ شہری پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس اہلکار کی معطلی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سڑک پر شہری پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ 

کراچی کے تھانہ سعود آباد کے علاقہ میں سڑک پر گشت کے دوران پولیس موبائل پر سوار پولیس اہلکار کسی بات پر سڑک پر دو شہریوں سے الجھ پڑے تھے۔

 اس واقعہ کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئی۔ اس واٸرل ویڈیو  کا نوٹس لے کر  ایس ایس پی کورنگی حسن سردار  نے شہری کی پشت پر مکا رسید کرنے والے پولیس ملازم انیس کو معطل کر دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پولیس اہلکار شہری سے الجھنے کی کوشش کر رہا تھا تو دوسرا اہلکار اسے روک رہا تھا ور بیچ بچاؤ کر رہا تھا۔اس دوران وہ شہری پولیس موبایل کی طرف آیا تو پولیس اہلکار انیس نے اسے پشت پر   تھپڑ رسید کر دیا۔  یہ واقعہ سعود آباد کے علاقہ کالا بورڈ  میں پیش آیا۔ 

 ایس ایس پی کورنگی کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ کے متعلق انکوائری کر کے اس کی رپورٹ ایس ڈی پی او سعودآباد کو دے دی گئی۔