ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئیں

 ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ سعودی عرب سے چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

تصاویر میں ثانیہ کو اہل خانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں دیکھا جاسکتا ہے، ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان ملک کو بھی ساتھ لے کر گئیں۔ ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا وہی متعدد صارفین شعیب کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے اور ثانیہ سے متعدد سوال کرڈالے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer