ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا

ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ایف آئی اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کے حوالے سے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ۔ بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج 12 بجے درخواست پر سماعت کرینگے۔ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔