رمضان کے آخری عشرےمیں حرمین شریفین کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم

رمضان کے آخری عشرےمیں حرمین شریفین کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان کے آخری عشرے کے لیے حرمین شریفین کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے آخری  عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ    کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم زائرین کا کورونا سے متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ  عمرہ یا  مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ  کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے۔ پرمٹ توکلنا اور نسک ایپلی کیشن سے سے ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔