عام انتخابات کیلئے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری

 عام انتخابات کیلئے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو بلے، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام  پاکستان کو کتاب ، اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔ 

تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا ، نیشل پارٹی کو آری، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا گیا۔