عامر خان کو چاہنے والی معروف اداکارہ  منظر عام پر آگئیں

Amir khan,bollywood actor
کیپشن: Amir khan file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،عامر خان کو چاہنے والی معروف اداکارہ  منظر عام پر آگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شیفالی شاہ نے ماضی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا اور انکشاف کیا کہ کالج کے دور میں اداکار کے نام محبت بھرا خط بھی لکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں عامر خان اور عرمیلا متوندکر کی فلم رنگیلا سے شیفالی شاہ نے اپنی اداکاری کا آغاز کیا، کرنے والی شیفالی شاہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ عامر خان سے محبت کرتی تھیں اور انہوں نے اپنے کالج دور میں محبت بھرا خط بھی لکھا، لولیٹر میں اپنی تصویر ڈال کر بھیجی تھی، خط کے بارے میں وہ شاید پہلے نہیں جانتے تھے لیکن اب جان جائیں گے۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں لکشمی، دل دھڑکنے دو، عجیب داستان اور دہلی کرائم سمیت دیگر کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔