ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Crud oil prices,increased,
کیپشن: Crud oil prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے روس کے تیل پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  روس یوکرین جنگ کے باعث یورپی یونین نے امریکہ کاساتھ دیتےہوئےروس کے تیل پر پابندی لگانےپر غور شروع کردیاہے اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد پیداوارمیں عارضی کمی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 26 سینٹس اضافے سے 118 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

اپریل کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 2 ڈالر 20 سینٹس اضافے سے 114ڈالر 32سینٹس فی بیرل میں کئے جارہے ہیں۔