نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار سے متعلق خبروں پر حکومتی ردعمل آگیا

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار سے متعلق خبروں پر حکومتی ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار سے متعلق خبروں کو بلا جواز قرار دیدیا۔

وفاقی وزیر   غلام سرور خان نے مریدکے میں نئے والٹن ایروڈروم کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں داخلے پر عائد پابندی مارچ میں ایاسا کے آڈٹ کے بعد اٹھنے کا امکان ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نئے والٹن ایروڈروم اور اکنامک زون کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کروائے گی ۔ 

عدم  اعتماد پر بات  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔