پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق

پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق
کیپشن: Papad Vendor Tortured Killed by Wedding Guests In Pattoki
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پتو کی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں نے شادی ہال  پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے مارڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں آئے افراد نے مزدور اشرف سلطان پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اور لوگ کھانا کھانے میں مصروف رہے، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق قصور میں باراتیوں کےمبینہ تشددسےمحنت کش کی ہلاکت کے واقعہ میں شادی ہال مینیجرسمیت12افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ واقعہ الجنت شادی ہال میں 21 مارچ کو  پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعاتی شہادتیں اکٹھی کرلی ہیں۔