وزیر تعلیم مراد راس کا اساتذہ کیلئے اہم پیغام

وزیر تعلیم مراد راس کا اساتذہ کیلئے اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ اساتذہ نے 9 اپریل تک مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر سیون کلب روڈ پر احتجاج ختم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا،رضامندی کے باوجود اساتذہ اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے کامیاب مذکرات کے باوجود ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کا سیون کلب روڈ پر چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ اس حوالے سے مراد راس کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے 9 اپریل تک مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا، رضامندی کے باوجود احتجاج جاری رکھناقابل افسوس ہے۔ مراد راس نے کہا کہ میں اپنے وعدے پر قائم ہوں اساتذہ مذکرات کے مطابق عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کہ لاہور میں کلب چوک پر اساتذہ کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے، اساتذہ کا کہنا ہے جب تک مطالبات نہیں مان لیے جاتے ہم یہاں ڈٹ کر بیٹھے ہیں،کلب چوک اساتذہ کے دھرنا میں پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،ایس پی قلعہ گجر سنگھ اور ایس پی نوید نے دھرنے کا دورہ کیا،ایس پی قلعہ گجر سنگھ اور ایس پی نوید نے اساتذہ کوقائل کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب  پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے کورونا کے باعث تاخیر کا شکار بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات فروری 2021 میں لئے۔اب 35 دنوں بعد پارٹ ون کے امتحانات دینے والے طلبا کو یکم اپریل سے پارٹ ٹو کے امتحانات دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے اساتذہ اور طلبا کے مطابق کورونا کے باعث پارٹ ٹو کا سلیبس پورا ہوا ہے اور نہ ہی معمول کی کلاسز ہوئیں۔

طلبا نےشعبہ امتحانات کے فیصلے کےخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔بیشتر کالجزکے پرنسپلز اور طلبا نے کنٹرولر امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے نام خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ، امتحانات کچھ ماہ کے لئےملتوی کردیئے جائیں تاکہ سلیبس مکمل کیا جا سکے،چند طلبا نے وزیراعظم پورٹل پر شکایات بھی درج کرا دیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer