کورونا وائرس، میٹرو بس سروس بند

کورونا وائرس، میٹرو بس سروس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) کورونا وائرس کے خدشات، پنجاب حکومت کا لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ جبکہ مسافر بسوں کو ڈس انفیکٹڈ کیا جائے گا۔

صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو، چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

کورونا کے سدباب کیلئے اس موقع چیف سیکرٹری نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی کل سے شروع کردی جائے گی۔

کورونا کے مریضوں کے سماجی رابطوں کا پتا لگانے کیلئے سیلولر ڈیٹا ریکارڈ سے مدد لینے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طبی سہولیات سے آراستہ 117 موبائل میڈیکل وینز بھی اضلاع میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔