کورونا وائرس، بجلی صارفین کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

کورونا وائرس، بجلی صارفین کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) کورونا وائرس کی وجہ سے پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت سوموار کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کو بلوں کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا جبکہ دیگر کو اقساط کی صورت میں بلوں کی ادائیگی کی اجازت دیدی جائیگی۔

اس حوالے سے سوموار کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں پاور ڈویژن ریلیف پیکج پر بریفنگ دے گی، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کیا جائےگا۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 644 ہو گئی ہے. اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ  5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد152 ہوچکی ہے۔