کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹشو پیپر متعارف

 کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹشو پیپر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنچے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 234 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 729 ہو گئی ہے، کراچی میں105، سندھ میں 259، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 53، خیبر پختونخوا میں 27 بلوچستان میں 103 اور گلگت میں30،آزاد جموں کشمیر میں ایک اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں ایک مریض صحت یاب ہوگیا ۔

عالمی ادارہ صحت  نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے اسے وبائی مرض قرار دیا ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے جس کی وجہ سے عام سردی سے لے کر زیادہ سنگین نوعیت کی بیماریوں، جیسے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (سارس) جیسے امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ میدان میں آگئی، پنجاب یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرز نے الکوحل سمیت مختلف فارمولاز کے استعمال سے ٹشو پیپرز تیار کرلیے، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان ٹشو پیپرز کے باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے۔

جہاں مفاد پرست عناصر نے مشکل وقت میں ہینڈ سینی ٹائزر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو وہیں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبا نے سستے ہینڈ سینی ٹائزرز بھی متعارف کرادیئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگرحکومت ٹشو پیپر اور سینیٹائزر کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کرے تو وہ سستے داموں بنا کر انہیں مارکیٹ تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

اس جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں۔

شہری کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اللہ سے خیروعافیت کی دُعا کریں، بیماریوں سے پناہ مانگیں اور مندرجہ ذیل دُعا پڑھیں:

اَللّٰہُمَّ اِنّیِ اَعُُوذُبِکَ مِنَ البَرَصِ وَالجنونِ وَالجُذَامِ وَ مِن سَیِئی الا سقَام (آمین)

’’ ا ے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں برص سے، دماغی خرابی سے، کوڑھ سے اور ہر قسم کی بُری بیماریوں سے۔‘‘

جامعۃ المنتظر کے مہتم اعلیٰ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ احتیاط کے ساتھ سورہ الکوثر اور سورہ والناس کو پڑھ کر پانی پی لیں تاکہ ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer