ڈاکوؤں نے سرجیکل ماسک پہن کر وارداتیں شروع کردیں

ڈاکوؤں نے سرجیکل ماسک پہن کر وارداتیں شروع کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہورہے ہیں، شاد باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نےسٹور میں واردات کی،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں،ملزمان کو قابو کرنے میں پولیس بے بس نظر آنے لگی ہے،شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جبکہ سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگر فورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے۔

شاد باغ کے علاقہ وسن پورہ میں ڈاکوؤں نےسٹور میں واردات کی،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی،دو ڈاکوسرجیکل ماسک پہن کر سٹور  میں داخل ہوئے، دکاندار کو پستول دکھا کر پیسوں مانگے اس دوران ایک ڈاکودروازے کے پاس کھڑا رہا جبکہ عام شہریوں کی آمدورفت بھی جاری رہی،پیسے ملنے کے بعدمسلح ڈاکوچپکے سے سٹور سے باہر نکلے اور فرار ہوگئے،دکاندار پریشانی کی کفیت میں اٹھا اور ساتھیوں کو اطلاع کی مگر تب تک ملزمان نظروں سے اوجھل ہوگئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ڈاکو اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو گئے،فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گن پوائنٹ پر لوٹ مارکرتے دیکھا جا سکتا ہے، سرجیکل ماسک پہنے ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کو قابو نہ کر سکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer