پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز

پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) مختلف اداروں کی ٹیموں نےآ ئندہ ماہ شروع ہونے والے پیٹرنزٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، نوجوان کرکٹرز نےبورڈ کی طرف سےادارہ جاتی کرکٹ ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ شروع ہونے والے پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں نے تیاریوں کا آغازکردیا ہے، گزشتہ برس کی رنرزاپ غنی گلاس کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیواتفاق گراؤنڈ میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں کی میچ فٹنس اورفارم کو جانچنے کے لئے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کودو ٹیموں غنی اے اورغنی بی میں تقسیم کیا گیا، جبکہ دورزہ ٹارگٹ میچ شروع ہوگیا، نوجوان کرکٹرز نے ادارہ جاتی کرکٹ کوختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے بورڈ سےمطالبہ کیا کہ وہ ریجن کو مضبوط بنائے مگر اس کے لئے کرکٹرز کو بے روزگار نہ کیا جائے۔

پی سی بی کے زیراہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو15 اپریل سے شروع ہوگا جس میں ملک بھرسے20  ادارہ جاتی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer