حج کو براہ راست یو ٹیوب چینل پر دیکھا جا سکے گا

حج کو براہ راست یو ٹیوب چینل پر دیکھا جا سکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  حجاج کی سہولت اور شکایات کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا، شکایات کے ازالے کے لئےواٹس ایپ نمبرجاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذیبی امور کی جانب سے حجاج اکرام کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا، اب حجاج اکرام اپنی شکایات واٹس نمبر03063332555 پر درج کرواسکیں گے، فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھی شکایات درج ہوں گی،اس کے علاوہ یویٹوب پر  چیںل بھی لاؤنچ کیا گیا جس پر احرام باندھنے سے لے کر مناسک حج کے تمام مراحل دیکھائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر حج رہان کھوکھرکا کہناتھاکہ لاہور میں حجاج کی ٹریننگ 30مارچ  کو ایوان اقبال میں شروع ہو گی،ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والا حج استحقاق سے محروم ہو سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer