جنرل ہسپتال کے آٹھ جدید آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا گیا

جنرل ہسپتال کے آٹھ جدید آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز جنرل ہسپتال کے آٹھ جدید آپریشن تھیٹرز کو فعال کر دیا گیا ۔ تھیٹرز کو نئی مشینری اور طبی آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔

جنرل ہسپتال میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی عمارت کو آپریشنل کرنے کے بعد اب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سٹیٹ آف دی آرٹ آٹھ آپریشن تھیٹرز بھی فعال کر دیئے گئے ہیں ۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے آپریشن تھیٹرز میں تمام طبی آلات اور مشینری نئی فراہم کی گئی ہے ۔ آٹھ آپریشن تھیٹرز فعال ہونے کے ساتھ ہی نیورو سرجری کیلئے پرانے آپریشن تھیٹرز کا استعمال بند کر دیا گیا ہے ۔ نیورو سائنسز انسٹی ٹیوٹ میں آپریشن تھیٹرز جدید طبی سہولتوں کے حامل ہیں ۔

جنرل ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیوروسائنسز انسٹی ٹیوٹ کے جدید آپریشن تھیٹرز کو فعال بنانے سے نیوروسرجری کی بہترین سہولت مریضوں کو میسر ہوسکے گی ۔