احد چیمہ کی میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت

احد چیمہ کی میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب کی حراست میں دل کی تکلیف ہونے اور بلڈ پریشر بڑھنے پر احتساب عدالت نے نیب کو فوری سخت حفاظت میں پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں احد چیمہ کے وکیل چودھری ظہیرالدین نے احد چیمہ کا میڈیکل کرانے کے لیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کو دل کی تکلیف ہے اوران کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ دوہزار پندرہ سے پی آئی سی میں اپنے آپ کو چیک کرتے تھے اس وقت وہ نیب کی حراست میں ہے انہوں نے اپنا چیک اپ بھی نہیں کرایا جس سے دباو کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے اور دل کی تکلیف بھی محسوس کررہے ہیں۔

قبل از وقت نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہآشیانہ سکینڈل کیس میں  ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہکی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا، آشیانہ اقبال میں تاخیر کی وجہ سے لاگت کئی ملین بڑھ گئی، آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں احد چیمہ، ان کے بھائی سعید چیمہ، بہن سعدیہ منصوراور کزن کا نام بھی شامل ہے۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد  بیوروکریٹس کیوں بوکھلاہٹ شکار ہوگئے؟ نیب کی جانب سے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھلنے پر بیوروکریسی پر نیب کا خوف طاری ہے، ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی نیب میں انکوائری جاری ہے، کمشنراسداللہ خان ایم ڈی ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ تھے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:  احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں

نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا۔ بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احد چیمہ کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:   سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا فوری پی آئی سی سے میڈیکل کرانے کا نیب کو حکم دیا جائے اگر چیک اپ نہ کرایا گیا تو دل کی تکلیف زیادہ ہو سکتی ہے اس پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے فوری نیب کو حکم دیا کہ احد چیمہ کا سخت سیکورٹی میں میڈیکل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چیک اپ کرایا جائے۔