ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش سےکھیل کے میدان متاثر

گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش سےکھیل کے میدان متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف کھیلوں کے میدان متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج شیڈول متعدد کرکٹ ٹورنامنٹس کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق بارش کے باعث گراؤنڈز کھیل کے لیے موزوں نہیں رہے، جس کے باعث یاسین اختر میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اور صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچز منسوخ کر دیے گئے۔

اسی طرح توصیف ٹرافی، انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ اور دیگر جاری ایونٹس کے مقابلے بھی بارش سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث شیڈول میں عارضی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میدانوں سے پانی کے اخراج اور گراؤنڈز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر میدانوں کی حالت بہتر رہی تو تمام ٹورنامنٹس کے میچز کل سے دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔

منتظمین نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچز کے نئے شیڈول اور تازہ معلومات کے لیے متعلقہ انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود ٹورنامنٹس کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔