ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی طالب علم سے پیسے مانگنے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج

یونیورسٹی طالب علم سے پیسے مانگنے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:نجی یونیورسٹی کے ایک طالب علم سے مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ کرنے پر تھانہ نواب ٹاؤن کے تھانیدار دانیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر محمد بوٹا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تھانیدار دانیال پر طالب علم سے رقم طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم افسر نے ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم سے پیسوں کا مطالبہ کیا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ گداگری سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔ تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔