ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ملکیت بنیادی آئینی حق، آئی ٹی بل جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا: شیری رحمان

نجی ملکیت بنیادی آئینی حق، آئی ٹی بل جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا: شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کوئی بھی آئی ٹی، پی ٹی اے یا رائٹ آف وے بل مکمل پارلیمانی جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا۔

 شیری رحمان نے متنازع آئی ٹی بل کے متعلق کہا کہ قومی اسمبلی سے آنے والے بل میں متنازع شقیں برقرار تھیں، اسی لیے سینیٹ میں روک دیا گیا، شق 27 اے سمیت کئی سخت اور ناقابل قبول دفعات حذف نہ ہونے پر بل قائمہ کمیٹی کو بھجوایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فائبرائزیشن کے خلاف نہیں، لیکن نجی ملکیت اور رائٹ آف وے پر سمجھوتہ قبول نہیں، بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کو غیر معمولی اختیارات دینے کی مخالفت جاری رہے گی۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بل پر جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں، تمام تحفظات دور ہونے تک منظوری نہیں دی جائے گی، عوامی اعتماد کے لیے بل پر پبلک ہیئرنگ بھی ہونی چاہیے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی ملکیت بنیادی آئینی حق ہے، اس پر اثر انداز ہونے والی شقیں قبول نہیں، قائمہ کمیٹی میں دوبارہ وہی ترامیم پیش کریں گے، مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer