ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی چین میں طوفانی بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی

جنوبی چین کے جنوی ساحلی صوبوں گوانگ ڈونگ اور فوجیان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 47 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی چین کے جنوی ساحلی صوبوں گوانگ ڈونگ اور فوجیان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 47 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد   بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔  گنجان آباد گوانگ ڈونگ میں رواں ہفتے  کچھ علاقوں میں  ریکارڈ سیلاب دیکھنے میں آیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے  کہ آفت کی شدت کے پیش نظر  پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش اور بچاؤ مشکلات کے بائث وقت طلب ہے۔  بارشوں سے 55,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،  2,200 سے زیادہ گھر اور تقریباً 4,700 سڑکیں منہدم ہو گئی ہیں۔ اس آفت نے سینکڑوں بجلی کی سہولیات اور پانی کی پائپ لائنوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 7000 ہیکٹر فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ 

سیلاب کے نتیجے میں براہ راست معاشی نقصانات کا تخمینہ 5.85 بلین یوآن ($805.7 ملین) لگایا گیا ہے۔ میڈیا  کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے  ایک پورا گاؤں دکھایا گیا جو کیچڑ کے پانی میں ڈوبا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔