ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف ) شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پرابر آلود ہونے کے بائث گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ  کیا جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 86ریکارڈ کی گیا ہے،ٹھوکر نیاز بیگ 112  جبکہ سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 84 ریکارڈ    کی گئی  ہے۔

شہر کراچی میں شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم  شہر کے مضافات میں شام و رات میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوبی مغربی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔   بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی/وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔