سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی  

Gold rates decreased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کمی  ہوئی  جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
 10گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے سے بڑھ کر 211.93روپےکی بلند ترین سطح  پر بند ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.21فیصد کمی ہوئی ،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 210.50 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک مین ڈالر کی بلند سطح 212 روپے رہی۔