شادی کے 10 ماہ بعد شوہر عورت نکل آیا، بیوی نے کیا کیا؟

شادی کے 10 ماہ بعد شوہر عورت نکل آیا، بیوی نے کیا کیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شادی کے 10 ماہ بعد اس وقت دنگ رہ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا  شوہر اصل میں عورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو  شادی کے 10 ماہ بعد احساس ہوا کہ اس کا شوہر ایک عورت ہے جو مرد بن کر اسے دھوکا دے رہا تھا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر سے مئی 2021 میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر ملی جہاں پر اس کے شوہر نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سرجن ہے اور اس کا کاروبار بھی ہے۔ تاہم کچھ عرصے بعد ہم نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی اور گھر سے دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔

جنوبی سماترا چلے جانے کے بعد معاملات خراب ہو گئے اور دلہا باقاعدگی سے دلہن کے خاندان کو پیسوں کے لیے تنگ کرتا رہا جبکہ اس نے بیوی کو گھر میں قید کردیا جس کے وجہ سے اس کا والدین سے بھی رابطہ ختم ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بیٹی کی اطلاع موصول نہ ہونے پر والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد  رواں سال اپریل میں جوڑے کا سراغ لگا لیا گیا۔ تاہم پولیس تفتیش کے دوران خاتون کے شوہر کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ایک عورت ہے جس پرخاتون بھی دنگ رہ گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر