نان روٹی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد

Naan Roti Price
کیپشن: Naan Roti Price
سورس: Dawn
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےنان روٹی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نان روٹی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ دو صوبائی سیکرٹریزپر مشتمل اپلیٹ کمیٹی کو بھجوادیا۔ 

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے نانبائی ایسوسی ایشن کے آفتاب اسلم گل کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے وسیم گوجر، خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ جبکہ ڈی سی آفس کی جانب سے لاء افسر حبیب اللہ پیش ہوئے، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نےجو جواب جمع کروایا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست میں اپیل کا حق حاصل ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا اگر اپیل کا حق حاصل ہے تو آپ وہاں چلے جائیں، بتائیں آپ نے تو سابقہ سماعت پر ایک قانونی نقطے کا سہارا لیا تھا۔

خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے کہا جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس قانون کے تحت اپیل کا حق حاصل نہیں، سیکشن6 کے تحت فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ڈی سی کو ازسرنو فیصلےکا حکم دیدیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ معاملہ تو ایک ہی ہے، آپ اپلیٹ کمیٹی کے پاس چلیں جائیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ9 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو نان اور روٹی کی قیمتیں 18 سے 20 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی، ڈپٹی کمشنر نے موقف سنے بغیر 11 جون کو روٹی کی قیمت 10 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نان، روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔