پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس لگایا جائیگا؟ آئی ایم ایف کی شرائط سامنے آگئیں

petroleum products - IMF agreement
کیپشن: petroleum products - IMF agreement
سورس: philNews.Ph
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کی نئی شرائط سامنے آ گئیں ۔

نئی سامنے آنے والی شرائط کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ پانچ روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے ، آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7005 ارب روپے سے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا، مذاکرات میں ٹیکس ہدف 7450 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہواہے ، پیٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے گا ، پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ 

 شرائط کے مطابق سیلزٹیکس کاہدف 3 ہزار 8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 300 ارب روپے کرنے پراتفاق ہواہے ، انکم ٹیکس کاہدف 55 ارب روپے بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔

اس کے علاوہ سالانہ 15 کروڑآمدن پرایک فیصد، سالانہ 20 کروڑآمدن پر 2 فیصد، سالانہ 25 کروڑآمدن پر 3 فیصداور سالانہ 30 کروڑکی آمدن پر 4 فیصدٹیکس لگانے کامطالبہ کیا گیا ۔