ریلوے پولیس نے 10 سالہ بچی والدین کے حوالے کردی، 9 لاکھ سے زائد رقم برآمد

ریلوے پولیس نے 10 سالہ بچی والدین کے حوالے کردی، 9 لاکھ سے زائد رقم برآمد
کیپشن: Ssp railway police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ریلوے پولیس لاہورڈویژن کی کارروائی، گھر سے ناراض  ہوکر جانیوالی بچی والدین کےحوالے کر دی ,9 لاکھ سے زائد رقم برآمد

 تفصیلات کےمطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نےمؤثر کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی بچی والدین کے حوالے کر دی،ترجمان ریلوے پولیس کےمطابق 10 سالہ شگفتہ اعجازوالدین سے ناراض ہو کر ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ پرآئی  اور ٹرین پر سوا ر ہونے کے لئے ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ پر انتظار کر رہی تھی۔ ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس کانسٹیبل خالد بٹ اور لیڈی کانسٹیبل نجم وقار نے بچی کو مشکوک جانتے ہوئے پوچھ گچھ کی جس پر بچی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آئی ہے۔ بچی کی تلاشی لینےپراس  کےپاس23500 ریال   جو کہ پاکستانی 9لاکھ 20ہزار روپے بنتے ہیں برآمد ہوئے۔10سالہ شگفتہ کاکہناتھا کہ وہ یہ رقم اپنےگھر سے اٹھا کر لائی تاکہ ضرورت پڑنے پرخرچ کرسکے۔

ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس سیالکوٹ عرفان اشرف نے فوری طور پر بچی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جس پر بچی کے والد محمد اعجاز موقع پر پہنچ گئے جن کے حوالے بچی اور رقم کر دی  گئی ۔ ایس ایس پی پاکستان ریلوے پولیس لاہور ملک محمد عتیق نےمؤثر کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس سیالکوٹ اور ان کی ٹیم کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نوازا ۔

ایس ایس پی ریلوے پولیس لاہور کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ریلوے پولیس کے جوان ملک بھر میں اپنی فرائض منصبی بخوبی ادا کر رہے ہیں۔