آن لائن کار خریدنے والے شہری کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش؛ ہوش اڑ گئے

آن لائن کار خریدنے والے شہری کے ساتھ انوکھا واقعہ پیش؛ ہوش اڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دور حاضر میں اشیاء کی خریدوفروخت کا جدید نظام متعارف کرایاجاچکا ہے جس کے تحت خریدار اب گھر بیٹھے آن لائن آرڈر کرکے اپنی مطلوبہ اشیاء منگواسکتے ہیں، مگر ایک صارف کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا جس پر وہ سر پکڑکربیٹھ گیا، صارف نے فیس بک پر تصویر بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق جدیددور میں وقت بچانے کے لئے اشیاء کی خریدو فروخت کے لئے سوشل میڈیا پر متعدد پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں سے صارفین اپنی چیزیں بیچ اور خرید سکتے ہیں،مگر بعض اوقات کاروبار کے اس نظام میں بڑی احتتاط سے کام لینا پڑتا ہے کیونکہ مطلوبہ آرڈر کی رقم اداکرنے پر بھی آرڈر موصول نہ ہوتو پریشانی بڑھ جاتی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔

شہری نے آن لائن آرڈر ریموٹ کنٹرول کار کا انتخاب کیا مگر جب اس کو اپنا پارسل ملا تو وہ دیکھا کرحیران رہ گیا، کیونکہ ریموٹ کنٹرول کار کی بجائےاس کو ایک بسکٹ کا پیکٹ تھما دیا گیا،صارف نے اس حرکت کے بارے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تاکہ اس کمپنی کا بدنام کرسکے، شہری نے اپنے فیس بک پروفائل پر ایک پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ڈرامہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ جب آپ کار کا آرڈر دیں اور اس کے بجائے آپ کو پارلے جی بسکٹ کا پیکٹ مل جائے،، ہاہاہاہاہا۔ اب چائے بنانی پڑے گی،متاثرہ شخص وکرم کا کہناتھا کہ  پیکیج ملنے کے بعد میں یہ سوچنے لگا کہ ریموٹ کنٹرول کار کا پیکٹ اتنا چھوٹا سا کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اس پیکٹ کو کھولا تو انکشاف ہوا کہ مجھے دھوکہ دیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کار کی بجائے مجھے بھیجا گیا تھا،پارلے جی بسکٹ کا ایک پیکٹ، سوشل میڈیا پر صارفین نے وکرم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer