200 کے قریب ڈرائیوروں کے لائسنس معطل

200 کے قریب ڈرائیوروں کے لائسنس معطل
کیپشن: driving license
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سی ٹی او منتظر مہدی نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر ہونے والے کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا .

تفصیل کے مطابق سی ٹی او منتظر مہدی نے کم عمر اور ون ٹریفک کی خلاف ورزی کےخلاف مہم کا جائزہ لینے کے لئےمختلف علاقوں کا وزٹ کیا اور ٹریفک وائیلیشن کا جائزہ لیا، منتظر مہدی نے اپنی نگرانی میں کم عمر اور ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کروائیں،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ 13 روز میں ون وے ٹریفک کی خلاف پر 31 ہزار 185 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک جام کا باعث بننے والی 562 وہیکلز تھانوں میں بند کر دی گئی۔

مزید پڑھئے: ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کا طریقہ کارتبدیل

ی ٹی او کے مطابق 193 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دئیے گئے،انتہائی خطرناک اندازا میں ون وے آنے پر 38 وائیلٹرز کےخلاف مقدمات بھی درج کئے گئے اور کم عمر ڈرائیونگ پر 12 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،سی ٹی او کا کہنا یے کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی سے ٹریفک کی روانی میں بہتر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز  اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر  نہیں بنے گے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئےبائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں،امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے جبکہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer