باٹاپور؛ گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری قتل

باٹاپور؛ گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری قتل
کیپشن: one dead 3 injured
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)باٹاپور میں گھر کے باہر کھڑے ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جلو موڑ کے قریب نادرا والی گلی میں پیش آیا ۔فائرنگ کے باعث ندیم نامی شخص ہلاک جبکہ اصغر، نوشاد، فہد اور تیمور زخمی ہوگئے،پولیس نےزخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزگارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا ، واقعہ مجید چوک کے قریب پیش آیا، جہاں شوکت نامی شخص نے فائرنگ کر کے 40 سالہ احسان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔

جنہوں نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کباڑیئے کا کام کرتا تھا،جس کا شوکت کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا،تاہم واردات کے چند گھنٹوں کے بعد ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے۔

 معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer