لاہورمیں بڑی سیاسی ملاقات

pervaiz elahi and zardari meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور کے بلاول ہاوس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے
 تفصیلات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی بلاول ہاؤس لاہور پہنچے توسابق صدر آصف علی زرداری نے ان کا خود استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں آصف زرداری نے پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق بلاول نے مجھے بتایا تھا،جس پر پرویز الٰہی نے جوا ب دیا کہ چودھری  شجاعت حسین اب پہلے سے بہتر ہیں۔

 ملاقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اورآصف زرداری کی ملاقات حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی نہیں، مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چودھری  برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔