مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پر حریم شاہ بھی بول پڑیں؛ ویڈیو وائرل

مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پر حریم شاہ بھی بول پڑیں؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: hareem shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نےمفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، حریم شاہ نے غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سو شل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی  متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بھی مفتی عزیز الرحمٰن کے گھناؤنے فعل پر لب کشائی کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی،حریم شاہ نے طالبعلم سے زیادتی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر  ردعمل   کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسول سجا کر طالبعلموں سے زیادتی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

مزید پڑھئے: نازیبا ویڈیو سکینڈل؛ تحقیقاتی افسر کے مفتی عزیز الرحمان سے متعلق اہم انکشافات

حریم شاہ نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے،اسلام میں استاد کو والد کا درجہ دیا گیاہے، عزیز الرحمٰن کے اس فعل سے مجھے بہت افسوک ہوا۔

 ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ یہ قوم لوط کا عذاب بھول گئی ہے کہ جب ان ظالموں پر پتھروں کی بارش ہوئی تھی،ان پر عذاب اسی وجہ سے نازل ہوا تھا کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے،لگتا ہے یہ لوگ سب کچھ بھول گئے ہیں اور گمراہی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا مگر طالب علم نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

 مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے اور میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لئے ویڈیو بیان جاری کیا۔ ملزم عزیزالرحمٰن نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوئی۔ ملزم عزیزا لرحمٰن نے بتایا کہ جب میں میانوالی میں چھپا ہوا تھا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer