ویب ڈیسک: انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنائی اور ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باقاعدہ طور پر کینسر کو شکست دے دی ہے، خدا کے فضل وکرم سے کینسر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ بھی اداکیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے سفر اور اس دوران وقت دینے پر دوستوں اور ساتھی اداکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کینسر کی تشخیص سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ زیر علاج ہیں۔
بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے مداحوں کو کامیاب سرجری کی اطلاع دی گئی تھی۔