واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف,،صارفین کے لیئے خوشخبری!

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف,،صارفین کے لیئے خوشخبری!
کیپشن: Whatsapp New Feature
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:     واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو  صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں کیا جاتاہے۔ اور واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیئے نئے نئے فیچر متعارف کرتا رہتا ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ  کے مطابق واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین موبائل اسپیس کی بچت بھی کرسکیں گے جب کہ فیچر جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی۔  اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائے گا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔  آسان الفاظ میں اس  فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا اور اس کے بعد  ڈیلیٹ ہو جائے گا۔