محکمہ پرائمری ہیلتھ میں کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

Corruption Scandal
کیپشن: Primary Health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ کا میگا کرپشن سکینڈل، چینی ساختہ الٹراساؤنڈ مشینیں امریکی لیبل لگا کر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی میڈی سونو کو 3  سو الٹراساؤنڈ مشینیں 8 لاکھ 82 ہزار فی مشین خریدنے کا کنٹریکٹ دیدیا گیا جبکہ جس کمپنی یعنی میڈی سونو سے الٹراساونڈ خریدی جارہی ہیں وہ خود مینوفیکچرر ہی نہیں۔ میڈی سونو امریکہ میں 3افراد پر مشتمل کمپنی ہے، جس کا امریکہ میں پروفائل میڈیکل ڈیوائسز کی ری لیبل اور ری پیکنگ کرنا  ہے لیکن مینوفیکچرر نہ ہونے کے باوجود نام نہاد امریکی فرم سے چینی الٹراساونڈ مشینوں کی خریداری کی جارہی ہے۔

یادرہےامریکی لیبل کی حامل چینی الٹراساونڈ پاکستان میں 3لاکھ میں دستیاب ہے۔ چینی ساختہ الٹراساونڈ امریکی لیبل کے ساتھ خریدنے سے  قومی خزانے کو ساڑھے 17کروڑ کا ٹیکہ لگے گا۔ دوسری طرف یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بہاولپور میں مذکورہ کمپنی میڈی سونو کی یہ جعلی سازی پہلے ہی پکڑی جاچکی ہے اور بہاولپور انتظامیہ نے امریکی لیبل لگا کر 18 چینی الٹراساونڈ مشینیں دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کو علم ہونے کے باوجود جعلی امریکی الٹراساؤنڈ مشینیں خریدنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت جعلی امریکی فرم میڈی سونو سے خریداری کا عمل مکمل کیا جارہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  الٹراساؤنڈ مشینیں خریدنے میں بین الاقوامی برانڈز سیمنز،  فلپس، جی ای اور ہنڈا کو نظر انداز کر دیا گیا  جبکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پی ایم یو نے ٹینڈر میں حصہ لینے والی دیگر کمپنیوں کا جعلی سازی سے متعلق شکایت کو بھی نظر انداز کر دیا۔