شہرمیں پہلا موبائل ویکسی نیشن سینٹر بنادیا گیا

mobile vaccination
کیپشن: mobile vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)لاہور کو کورونا فری بنانے کا مشن،ضلعی انتظامیہ اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے شہرمیں پہلا موبائل ویکسی نیشن سینٹر بنادیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا،سی ای اولاہور قلندرز عاطف رانا بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈی سی لاہور مدثر ریاض اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

 ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ڈرائیو تھروکے بعد موبائل ویکسی نیشن سینٹر بنایا ہے ۔ یہ پہلا موبائل ویکسی نیشن سینٹر ہے جولاہور قلندرز کے ساتھ مل کر بنایا ہے ،اس موبائل سینٹر کو شہر کے مختلف مقامات پر لے کر جائیں گے ۔ سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ لاہوریوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے ۔ امید ہے ویکسی نیشن لگوانے کےمعاملے میں لاہوریے اچھا پرفارم کریں گے ،چھ ماہ میں تمام لاہوریوں کی ویکسی نیشن کرنا ہدف ہے ۔ 

  واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827، اسلام آباد میں 82 ہزار 394 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔