لاہور کے باسیوں کےلئے تشویش ناک خبر  

dengue virus
کیپشن: dengue virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم)لاہورڈینگی کا ہاٹ سپاٹ ایریا قرار دیا گیا ہے ،شہر میں مئی سےلے کر اب تک ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹائون کے علاوہ متعدد ٹائونز سے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، نشتر ٹائون اور عزیز بھٹی ٹائون بھی ہاٹ سپاٹ ایریاز میں شامل ہیں ،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے دیو ہاسٹل ایریا کا دورہ کیا جبکہ  گھر گھر جا کر ڈینگی سرولنس کا جائزہ لیا۔سپرے کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

اس موقع پر ڈی سی مدثر ریاض ملک بھی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا مزید کہنا ہے کہ ان ڈور سرویلنس کی کلیدی اہمیت ہے،لاروا ملنا بہترین سرویلنس ہوتی ہے،پری مون سون سخت ترین انسداد ڈینگی سرویلنس ڈینگی مرض کو کنٹرول رکھتی ہے،کمشنر لاہور نے پورے علاقے کی گلیوں و گھروں کا دورہ کیا اور کہا کہ ڈینگی خطرناک مرض ہے۔اس کے انسداد کیلئے کوئی غفلت نہیں کی جا سکتی ، سرولنس ٹیموں کو ہدایات دی گئیں کہ روزانہ 20 تا 25گھروں کی مکمل انسداد ڈینگی سرویلنس کریں،کوئی کسر نہ چھوڑیں۔شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔
دریں اثنا محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کے قیام سمیت مناسب اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ شہرلاہوروالے پچھلے کئی برسوں سے ڈینگی مچھر کے رحم وکرم پر ہیں حکومت کی نااہلی سے اس سال بھی لاہور یوں پر ڈینگی کاخطرہ منڈلارہا ہے اگر حکومت کی ترجیحات درست ہوتیں تو ڈینگی مچھر ،نکاسی آب اور فراہمی آب سمیت کئی پیچیدہ مسائل اب تک حل ہوچکے ہوتے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اہلیان لاہورڈینگی مچھروں کے نشانے پرہیں۔