ٹبی سٹی: ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس ،ملزم گرفتار  

firing
کیپشن: firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ٹبی سٹی پولیس کی بروقت کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے  ملزم حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا,ٹبی سٹی پولیس نے تعاقب کرتے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے گلی میں کرکٹ کھیلنے کی پاداش میں ہوائی فائرنگ کی۔ملزم غلام عباس عرف  کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں کبھی ایسے  ملزمان کی طرف سے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ گزشتہ روز بھی نوانکوٹ کے علاقے چرچ چوک میں فائرنگ سےراہگیرخاتون ہلاک ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم محمد لقمان اور چاند حسین کا آپس میں جھگڑا ہوا، جس پر دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی جو راہگیر خاتون کو جا لگی ۔گولی لگنے سے خاتون یاسمین سیموئل موقع پر ہلاک ہوگئی۔