قومی ٹیم کے 3کرکٹرز میں کوروناوائرس کی تصدیق

قومی ٹیم کے 3کرکٹرز میں کوروناوائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹرزحیدرعلی،حارث رؤف اورشاداب خان کاکوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق تین کرکٹرز حیدرعلی،حارث رؤف اورشاداب خان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں، ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔راولپنڈی میں کوویڈ ٹیسٹنگ کرانے والے دیگر دو کھلاڑیوں عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد  دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق ، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، عابد علی، امام الحق،محمد حفیظ، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ اور وہاب ریاض کےٹیسٹ لاہورمیں ہوئے، ٹیم انتظامیہ میں سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد،اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ شاہد اسلم،فیلڈنگ کوچ عبدالحمید،طلحہ بٹ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسرملک،میڈیا مینیجر رضا راشد اور ڈاکٹر سہیل سلیم نےلاہور میں ٹیسٹ کرائے، اوپنرفخر زمان،افتخار احمد،خوشدل شاہ،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی اوریاسر شاہ کےکوویڈ ٹیسٹ پشاور میں مکمل ہوئے۔

اوپنرشان مسعود،اسد شفیق،فواد عالم،سرفراز احمد،محمد حسنین،کاشف بھٹی اوربیٹنگ کوچ یونس خان کےٹیسٹ کراچی میں ہوئے، پانچ کھلاڑیوں حیدرعلی،حارث رؤف،عماد وسیم،شاداب خان اورعثمان شنواری کےٹیسٹ گزشتہ رات راولپنڈی میں کیےگئے،باؤلنگ کوچ وقار یونس اورٹرینرکلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔سابق کپتان شعیب ملک کا ٹیسٹ بعد میں ہوگا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا کوویڈ ٹیسٹ آئندہ ایک دوروز میں ہوگا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer