کورونا کے علاج کیلئے ایک نئی دوا پر تحقیق کا فیصلہ

کورونا کے علاج کیلئے ایک نئی دوا پر تحقیق کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کورونا کے مریضوں کا گنٹھیا کی دوا سے علاج، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مرسیا یونیورسٹی سپین کے اشتراک سے دوا کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یو ایچ ایس اور مرسیا یونیورسٹی سپین کے اشتراک سے کورونا کے علاج میں گنٹھیا کی دوا کولچیسین کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں سپینش یونیورسٹی کے پروفیسر ڈومینگو فیگل اور برطانوی ماہر طب ڈاکٹر امجد خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گنٹھیا میں استعمال ہونے والی دوا کولچیسین کا کورونا کے مریضوں پر ٹرائل کیا جائے گا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کولچیسین پھیپھڑوں میں سوزش کو روکتی ہے اور یہ دوا کورونا کے مریضوں میں بہت موثر ہوسکتی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دوا کولچیسین کا ٹرائل درمیانے درجے کے بیمار مریضوں پر کیا جائے گا۔

وی سی یو ایچ ایس کی جانب سے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ لاہور کے سیوریج میں کورونا وائرس کا سراغ لگانے کیلئے سٹڈی شروع کی جارہی ہے۔  پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس نے اس سٹڈی کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے اور واسا کی مدد سے شہر کے ایسے علاقے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی تلاش کی جائے گی۔

پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم کہتے ہیں سیوریج میں کورونا وائرس کی موجودگی کا علم ہونے پر اس کی مستقبل کی شدت کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں   کورونا وائرس کےمریضوں کے لئے  سرکاری ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی، سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یوز کے 184 بستروں میں سے صرف 38 خالی رہ گئے، جناح، جنرل، کوٹ خواجہ سعید ہسپتالوں کے آئی سی یوز مکمل فُل، میو 84 فیصد اور سروسز ہسپتال کے آئی سی یو 87 فیصد بھرگئے۔شہریوں پر  کورونا کے حملے تسلسل کیساتھ جاری ہیں، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے، مزید 721 افراد میں کورونا کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 33ہزار 811 ہوگئی۔