کورونا کے بعد ڈینگی بھی بے قابو

 کورونا کے بعد ڈینگی بھی بے قابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ڈینگی پھر سے سر اٹھانے لگا، گزشتہ چھ روز میں مختلف علاقوں سے 105 ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی ٹیموں کو سرویلنس تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی لاروا کی تصدیق کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر شہر میں ڈینگی سرولنس مزید تیز کردی گئی۔ گزشتہ چھ روز کے دوران تحصیل کینٹ میں 13 انڈور اور ایک آؤٹ ڈور لاروا برآمد ہوا۔ عزیز بھٹی زون میں 80 انڈور اور دو آؤٹ ڈور لاروا کی تصدیق ہوئی، فیصل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نےسرویلنس کے دوران تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تصدیق کی۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک نے راجگڑھ کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس دوران ایک گھر سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے مدینہ کالونی کا دورہ کیا جہاں سے دو ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، ڈینگی لاروا کی تصدیق کے پیش نظر شہر میں ڈینگی ٹیموں کو مزید متحرک کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیل سطح پر باقاعدہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس منعقد کرکے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ڈینگی ٹیموں نے ملنے والے تمام ڈینگی لاروا کو موقع تلف کردیا گیا جبکہ قریبی گھروں میں ڈینگی سپرے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔