کورونا وائرس:زیر حراست ملزموں کو بڑی چھوٹ مل گئی

کورونا وائرس:زیر حراست ملزموں کو بڑی چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : احتساب عدالت نےگجرات پولیس کےفنڈز میں مبینہ کرپشن اسکینڈل کی سماعت دس اگست تک ملتوی کردی،عدالت میں سابق ڈی پی او رائےاعجاز اورکامران ممتازسمیت چھ ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سےزیرحراست کسی بھی ملزم کوعدالتوں میں 30 جون تک پیش نہیں کیاجائےگا،ڈی آئی جی آپریشن نےسیشن جج اور نیب کے ایڈمن جج کوآگاہ کردیا۔

احتساب عدالت کےجج اسدعلی کی عدالت میں نیب نےگجرات پولیس فنڈ میں بے ضابطگیاں کرنے کےالزام میں سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتازسمیت چھ ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے،عدالت نے گزشتی سماعت پرملزمان کوریفرنس کی نقول تقسیم کرتے ہوئےآج فرد جرم کےلیےطلب کیا تھالیکن جج کےرخصت پرہونے کی وجہ سےملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے آئندہ کے لیے دوبارہ ملزمان کوطلب کرلیا ہے۔

 
دوسرے کیس میں لاہور کی ماتحت عدالتوں میں تیس جون تک ملزمان کو پیش نہ کرنےکی تاریخ میں توسیع کردی گئی،ڈی آئی جی آپریشن کی طرف سےمراسلہ بھجوایا گیا کہ کورونا کےخدشات کے پیش نظرملزمان کوپیش نہیں کیا جا سکتا،،ہوم ڈیپارٹمنٹ اورآئی جی پنجاب نےایس او پی جاری کررکھے ہیں،سیشن جج لاہور قیصرنذیر بٹ اورایڈمن جج نیب عدالت جوادالحسن نےمتعلقہ ججوں کو مراسلےبارےآگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 122 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3558 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 179602 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1407 اور سندھ میں 1089 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 821 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔کئی ڈاکٹرز ،نرسز ،پولیس اہلکار بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer