گجرات میں ضمنی الیکشن، پرویز الٰہی آج پھر قست آزمائیں گے

Parvaiz Ilahi, City42, PP32, Gujrat By Election, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک دلچسپ مقابلہ گجرات  میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 32 پر ہو رہا ہے جہاں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور چودری موسیٰ الٰہی کے درمیان سخت میچ ہونے کی توقع ہے۔ 

ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات میں چودھری سالک حسین کی چھوڑی ہوئی نشست پر آج الیکشن ہو گا جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  اور چوھدری موسیٰ الٰہی اہم ترین امیدوار ہیں۔ 

   پی پی 32 میں مسلم لیگ ق کی سیٹ پر چوہدری موسیٰ الٰہی،  جو سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے ہیں،  الیکشن لڑ رہے ہیں  جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔