نئے پاکستان میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا مشکل ہوگیا

نئے پاکستان میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا مشکل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین ) تبدیلی سرکار کا بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ شہریوں کو مہنگا پڑھ گیا، یونین کونسلز سے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کا حصول مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا، یوسی سیکرٹریز بھی یونین کونسلز سے غائب ہوگئے۔

بلدیاتی ایکٹ 2019 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء پر بلدیاتی نمائندے معزول ہوئے تو یونین کونسلز کو سیکرٹریز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، جبکہ یونین کونسلز میں نادرا سکیورٹی رجسٹریشن فارمزکی قلت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹریز نے یونین کونسلز آنا چھوڑ دیا، خالی کرسیاں اور سائلین سیکرٹریز کے منتظر ہیں، یونین کونسل 198 میں سائلین تو موجود لیکن یو سی سیکرٹری کا کچھ علم نہیں، سائلین کا کہنا تھاکہ جب بھی برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے آتے ہیں تو یوسی سیکرٹری آفس میں نہیں ہوتے۔

سائلین کا کہنا تھاکہ بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس بنوانے ہیں لیکن یہاں آنے کے بعد پتہ چلتا سکیورٹی پیپرز ختم ہوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے ایسی ہی صورتحال ہےلیکن حکام بالا نےخاموشی اختیار کررکھی ہے، سائل نے بتایا کہ بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس نہ ہونےکے باعث دو مرتبہ عمرہ کے لیے جانے کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔

یونین کونسلز میں ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی سے بنیادی مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں جو کہ حکام بالا کی توجہ کے منتظر ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer