تبدیلی سرکار نے ارکان اسمبلی کیلئے بجٹ میں خزانے کا منہ کھول دیا

تبدیلی سرکار نے ارکان اسمبلی کیلئے بجٹ میں خزانے کا منہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) مالی بحران کا رونا رونے والی حکومت نے ارکان اسمبلی کیلئے بجٹ میں خزانے کا منہ کھول دیا، حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے پونے 8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور، سپلیمنٹری گرانٹ وزیراعظم پائیدارترقی کے نام پر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سپلیمنٹری گرانٹ کو حکومتی اراکین اسمبلی کے فنڈز کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا نام دیا گیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی کو دیئے گئے فنڈز کا نام وزیر اعظم پائیداری ترقی دیا گیا، حکومت نے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو 8 ارب بطور سپلیمنٹری گرانٹ دی جبکہ سپلمینٹری گرانٹ کے اجراء کے لیے ڈویژنل کمشنر کے ہیڈ اکاؤنٹس کو استعمال کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer