لیجنڈ گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے نام بڑا اعزاز

لیجنڈ گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے نام بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل نے لیجنڈ گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے پچاس سالہ فنی کیرئیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں شو کا انعقاد کیا گیا، عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو ان کی خدمات پر اعزازی شیلڈ اور روایتی پگ دی گئی جبکہ عطاءاللہ نے پرفارم کرکے خوب سماں باندھا۔

لیجنڈ گلوکار عطاءاللہ عیسی خیلوی کی پچاس سالہ فنی زندگی اور ستارہ امتیاز ملنے پر الحمرا آرٹ سینٹر میں شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ای ڈی الحمرا اطہر علی خان، ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار زلفی، اداکار راشد محمود، اصغر ندیم سید سمیت شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے گائے ہوئے مقبول گیت سنا کر حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی، عطاءاللہ کی پرفارمنس پر شائقین جھومتے نظر آئے۔

عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ شائقین کا پیار اور ان کی داد ہی میری حوصلہ افزائی ہے، بیماری کے بعد جس طرح شفایاب ہوا ہوں اس پر اللہ کا شکر اداکرتا ہوں۔

لالہ کے نام سے مقبول عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے فن کو الحمرا نے اعزازی سوئینر اور پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر عزیز گردانا اور شائقین الحمرا کو بہترین اور معیاری تفریح بھی دی۔