لاہور پر بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان چہرے کھل کھلا اٹھے

لاہور پر بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواؤں سے پریشان چہرے کھل کھلا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر لاہور پر بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا مزہ دوبالا کر دیا،لاہوریوں نے سیر گاہوں کی طرف رخ کرلیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شہر لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔گزشتہ چند روز سے گرمی کا زور بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے شہری کافی پریشان دکھائی دیتے تھے لیکن آج موسم نے ایسا تیور بدلا کہ پریشان چہرے پھر سے کھل کھلا اٹھے۔کہیں بادل برس پڑے ہیں اور کہیں برسنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نامعلوم شخص نے35 سالہ خاتون کا گلا کاٹ دیا 

 محکمہ موسمیات نے بھی لاہور باسیوں کو اچھی خبر دی ہے کہ آئندہ 2 روز تک موسم ایسے ہی خوشگوار رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی ہلکی بوندہ باندی بھی جاری رہے گی۔