سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جو 23 جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔