ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق 23 جولائی سے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔